دوحہ معاہدہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی 

        دوحہ معاہدہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونیوالا تازہ معاہدہ پاکستان کے اْس دیرینہ مؤقف کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں اسلام آباد نے واضح طور پر کابل سے مطالبہ کیا تھا وہ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی حمایت، پناہ یا سہولت کاری ختم کرے۔ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی“پوزیشن آف اسٹرینتھ  سے طے پایا، جب افواجِ پاکستان نے زمینی سطح پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دوسری جانب کو مذاکرات پر مجبور کیا۔ذرائع کا کہنا ہے افغانستان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا گیا، بلکہ مذاکرات میں پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا۔معاہدے کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائیگا۔اہم بات یہ ہے تفصیلات کو عوامی نہ کرنا اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا اس امر کا ثبوت ہے افغانستان کو چہرہ بچانے کا موقع دیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں نرمی لائی جا سکے۔دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اگلی ملاقات 25 اکتوبر کو استنبول میں متوقع ہے، جس میں عملی اقدامات، سرحدی نگرانی، انٹیلی جنس تعاون اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اس بات پر قائم ہے دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدی امن کیلئے افغا نستان کے وعدوں پر عملی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ مبصرین کے مطابق پاک افغان معاہدے سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی ہے، کیونکہ نئی دہلی کی وہ کوششیں جو دونوں ممالک کے تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے جاری تھیں اب ناکام ہو گئی ہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور انسدادِ دہشتگردی کی نئی راہ ہموار کریگا۔

پاکستانی کامیابی

مزید :

صفحہ اول -