صوبے کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،کیپٹن (ر) کامران احمد خان 

  صوبے کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،کیپٹن (ر) کامران احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)اعلیٰ تعلیم کے محکمے خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) کے اشتراک سے جاب فیئر 2025 مورخہ 18 دسمبر 2025 کو جنرل ڈسپلن اینڈ سوشل سائنسز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔اس جاب فیئر کا مقصد گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا، مختلف سرکاری و نجی اداروں سے متعارف کرانا اور طلبہ کو عملی و پیشہ ورانہ دنیا کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس ایونٹ میں متعدد قومی و بین الاقوامی کمپنیاں اور تنظیمیں شرکت کریں گی جو طلبہ کو ملازمتوں، انٹرن شپس اور کیریئر گائیڈنس کے مواقع فراہم کریں گی۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) کامران احمد خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبے کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں روزگار سے منسلک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاب فیئر 2025 نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مختلف اداروں سے براہ راست رابطے کا شاندار موقع فراہم کرے گا۔ایونٹ کا نعرہ ہے:“Connecting Graduates with Opportunities — Where Possibilities Begin!”یہ جاب فیئر طلبہ، فارغ التحصیل نوجوانوں اور کیریئر کے متلاشی افراد کے لیے ایک سنہری موقع ثابت ہوگا جہاں وہ اپنے خوابوں کے مستقبل کی جانب عملی قدم بڑھا سکیں گےوائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاب فیئر جیسے پروگرام طلبہ کے لیے عملی زندگی کے دروازے کھولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نہ صرف اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ طلبہ کو روزگار کے مواقع سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ایسے پروگرام نوجوانوں میں خود اعتمادی، ہنر اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔