سپورٹس سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی صحت کےلئے ضروری، ریاض پیرزادہ
ملتان(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ہاسنگ اینڈ ورکس، میاں ریاض حسین پیرزادہ نے گزشتہ روز رائیل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) میں قائم کیے گئے نئے تعمیر شدہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے طلبہ میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی صحت اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کو اس سہولت کے قیام پر سراہا اور کہا کہ یہ کمپلیکس طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ سا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
تھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج انتظامیہ کی جانب سے ان کے آبائی علاقے، خصوصا خیرپور ٹامے والی اور حاصل پور کے مستحق طلبہ کے لیے کوٹہ مختص کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔انھوں نے بطور سپورٹس وزیر اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے، فخر کے ساتھ بتایا کہ ان کے مختصر دورِ وزارت میں پاکستان نے 37 تمغے (میڈلز) جیتے، جو ملک کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک شاندار کارنامہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دور میں خود بھی ایک اسپورٹس چیمپیئن رہ چکے ہیں۔تقریب میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اہم شرکا میںڈائریکٹر حج، ریحان عباس کھوکھر، ایس ایس پی آپریشنز بہاولپور، ملک حسن رضا خاکی، ڈی جی ہیلتھ، ڈاکٹر علی مہدی، سی او، ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز، ڈاکٹر علی عمران ،ڈاکٹر نثارالرحمن ڈین، رائیل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، روشن گردیزی، سید رضا گردیزی، سید عابد امام اورایم پی اے، جناب قاسم لنگاہ شامل تھے ۔
