ملتان میں کپڑے گودا م میں خوفناک آگ، ریسکیو آپریشن مکمل
ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان میں خانیوال روڈ این ایل سی بائی پاس کے قریب کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کپڑے کے گودام کا رقبہ تقریبا دو کنال اور چھت کی بلندی چالیس فٹ ہے، گودام کپڑے کی گانٹھوں سے بھرا ہوا تھا۔اطلاع ملتے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
ہی ریسکیو 1122 نے فائر، موٹر بائیک ایمبولنس اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو سٹاف نے پہنچتے ہی دو اطراف سے فائر فائٹنگ شروع کر دی، 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد 30 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا،فائر آپریشن کے دوران علاقے کی بجلی واپڈا کنٹرول کے ذریعے عارضی طور پر بند کروا دی گئی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے موقع پر موجود، آگ بجھانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔
