لیہ، سکول بچوں کوفراہم کردہ دودھ میں کیڑے، ویڈیووائرل، انتظامیہ کانوٹس

  لیہ، سکول بچوں کوفراہم کردہ دودھ میں کیڑے، ویڈیووائرل، انتظامیہ کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چوک اعظم، کوٹ سلطان (نامہ نگار) تحصیل چوبارہ کے چک نمبر 126-ایم ایل میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں بچوں کو فراہم کیے جانے والے دو(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

دھ میں مبینہ طور پر کیڑے مکوڑے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ لیہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، محکمہ تعلیم اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران موقع پر پہنچے اور متاثرہ اسکول سمیت قریبی تعلیمی اداروں میں فراہم کیے جانے والے دودھ کے معیار کا معائنہ کیا۔ تحقیقات کے دوران دودھ حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق قرار دیا گیا، جبکہ دودھ میں کیڑے مکوڑے نکلنے کے الزامات کی ضلعی انتظامیہ نے سختی سے تردید کی۔ انتظامیہ کے مطابق ویڈیو علاقہ مکینوں کی غلط فہمی پر مبنی ہے اور دودھ کے معیار میں کسی قسم کی خرابی ثابت نہیں ہوئی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو فراہم کیا جانے والا دودھ اور بسکٹ معیاری اور محفوظ ہیں۔ والدین کسی قسم کی پریشانی یا افواہوں پر یقین نہ کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علاقہ مکینوں اور والدین کی جانب سے مضر صحت دودھ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لے کر دودھ کے نمونے چیک کیے اور رپورٹ آنے کے بعد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔