یکم نومبر کو پنجاب بارکونسل الیکشن، گہما گہمی ، دعوتیں

    یکم نومبر کو پنجاب بارکونسل الیکشن، گہما گہمی ، دعوتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں یہ انتخابات یکم نومبر2025 کومنعقد ہوں گے، ڈیرہ غازیخان ڈویژن گروپ ٹو میں شامل اضلاع کیلئے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے،ضلع ڈیرہ غازیخان سے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں عظمت اسلام غلزئی، بہرام خان بزدار، محمد عارف جاوید گرمانی اور محمد اقبال ثاقب شامل ہیں، ضلع لیہ سے 3 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں سید غضنفر عباس بخاری گجو شاہ، غلام مرتضی خان بلوچ علیانی اور قا(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

سم بن سجاد تنگوانی بلوچ شامل ہیں، ضلع مظفرگڑھ سے سب سے زیادہ 10 امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں عبدالعزیز لنڈ، ملک الطاف حسین، ملک ارشد حسین بھٹی، اعجاز احمد گورمانی، جنید فاروق وجدانی، کاشف منظور چوہدری، ملک محمد عامر، شیخ محمد ایاز محمود، محمد بصیر سکھانی اور جام محمد یونس شامل ہیں، جبکہ ضلع راجن پور سے 3 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں پیر عمران اکرم بودلہ، مرید احمد اور شہزادہ گل محمد جمن خان شامل ہیں۔