افغانستان سازشیں بند کرے ورنہ زیادہ تگڑا جواب دیاجائیگا، اونگزیب کھچی

  افغانستان سازشیں بند کرے ورنہ زیادہ تگڑا جواب دیاجائیگا، اونگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سطح پر ایک مضبو ط اور مستحکم ریاست کے طور پر ا بھر رہا ہے ۔افغانستان سے بنیادی کشمکش سرحد پار سے جارحیت کے تنازعات ہیں کیونکہ پاکستان سویت یونین کی مداخلت کے وقت سے لاکھوں افغانوں کی پرورش گا (بقیہ نمبر12صفحہ7پر )

ہ رہا جس کا وہ اچھی ہمسائیگی میں بدلہ چاھتا تھا مگر سرحد پار سے مسلسل انڈیا کے ساتھ مل کر ریاست پاکستان کے خلاف پراکسی بن کر دہشت گردوں کی کارروائیاں انتہائی سازشی تھیں جس کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک مناسب جواب دیا اب دوحہ امن مذاکرات جو مسلم ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوئے ہیں سے ہم توقع رکھتے ہیں کہ برادر اسلامی ملک اپنی سابق روایات ترک کردے گا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے جس کی پاک فوج کے علاوہ افغا نیوں سے پاکستانی قوم کو توقع نہ تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نےمیلسی کے نواحی قصبہ جہان پور میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے کہا انہوں نے کہا کہ مسلم ثقافتی ہم آھنگی اور افغانوں کا مسلم قومی ورثہ پاکستان سے مشترک ہے وہاں مساجد سے لا الہ کی اذان بلند ہوتی ہے وہاں بی بی راستی کا قدیم مزار ہے وہاں کے شعرا آزادی جدوجہد امن اور پرامن بقائے باھمی کے نغمہ گر ہیں ۔اور نگ زیب خان کھچی نے کہا کہ ہمیں دوحہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد توقع ہے کہ وہ اپنی قومی ثقافت کے ساتھ ہمارے کسی دشمن کا باجگذار یا پراکسی نہیں بنے گا ۔اس موقع پر عالم گیر خان کھچی ۔سابق کونسلر محمد شریف اور دیگر معزین موجود تھے ۔