اتائیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن تیز، متعدد موت گھر سیل
ملتان، سکندر آباد (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیا ملک کی سربراہی میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان، ملتان شہر میں یونین کونسل شاہ گردیز محلہ ہنوں کا چھجہ اور تحصیل شجاع آباد کی یونین کونسلوں رسول پور اور کوٹلی نجابت میں متعدد اتائیت کے اڈوں کو سیل کردیا گیا۔ اور انسانی صحت دشمنوں کے خلاف مزید کاروائی کے لیے سفارشات پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دی گئیں۔ اس حوالے سے سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی (بقیہ نمبر6صفحہ7پر )
پنجاب محمد شہباز حسین نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو اتائیت کے موثر کریک ڈان کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنوبی پنجاب میں اتائیت کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان جاری رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہے کہ انسانی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیاجائے اور محکمہ صحت و آبادی کے متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور اتائیوں کے خلاف موثر کارروائیاں یقینی بنائیں۔
