ضلع مظفرگڑھ، بی آئی ایس پی سے ایک لاکھ ”مستحقین“ آﺅٹ

  ضلع مظفرگڑھ، بی آئی ایس پی سے ایک لاکھ ”مستحقین“ آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی حکومت نے ضلع کوٹ ادو اورضلع مظفرگڑھ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو فہرست سے خارج کر دیا،سروے، ری سروے میں عدم شرکت، فائلر ہونا اور نااہلی کی وجوہات سامنے آگئیں،اس بارے تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم حاصل(بقیہ نمبر8صفحہ7پر )

 کرنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کو مستحق افراد کی فہرست سے نکال دیا ہے، ذرائع کے مطابق ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں پہلے 3 لاکھ 52 ہزار افراد اس پروگرام کے تحت امداد حاصل کر رہے تھے، تاہم تازہ فہرست میں صرف 2 لاکھ 48 ہزار افراد کو اہل قرار دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں وہ افراد جنہوں نے نیا سروے یا ری سروے مکمل نہیں کرایا یا ٹیکس فائلر نکلے انہیں نااہل قرار دے کر امدادی فہرست سے خارج کر دیا گیا، متعدد مستحق خواتین کا کہنا ہے کہ وہ کئی برس سے اس پروگرام سے امداد حاصل کر رہی تھیں مگر اچانک کارڈ بند ہونے سے گھریلو اخراجات چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔