پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 10سال سزا کیخلاف اپیل، عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کیلئے مہلت دیدی

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 10سال سزا کیخلاف اپیل، عدالت نے سپیشل ...
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 10سال سزا کیخلاف اپیل، عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کیلئے مہلت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل پر سپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کے لیے مہلت دے دی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے اپیل پر سماعت کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر اکرم بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ اکرم بھٹی نے کہا کہ کیس کی فائل کل موصول ہوئی ہے، عدالت تیاری کے لیے کچھ وقت دے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔