ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد فلم میں جلوہ گر ہوں گے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد فلم میں جلوہ گر ہوں گے

  

جکارتہ (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے مقبول سیاستدان اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سائنس فکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ مقامی زبان میں فلمائی گئی سائنس فکشن مودی میں اپنے کردار کے حوالے سے 90 سالہ مہاتیر محمد نے بتایا کہ ان کا کردار ویسا ہی تھا جیسا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیدر کے طور پر برسوں نبھایا۔ فلم کے پریس ریویو کے بعد گفتگو میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکاری کرے ہوئے ان پر گھبراہٹ یقینی طور پر طاری تھی۔ لیکن اب وہ اپنی عوام کے سامنے یہ کہہ سکے ہیں کہ وہ سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں۔ یہ فلم ملائیشیا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اگلے ہفتے عام نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی