مشہور رئیلٹی شو’بگ باس ‘ کے پیچھے چھپی آواز سامنے آگئی

مشہور رئیلٹی شو’بگ باس ‘ کے پیچھے چھپی آواز سامنے آگئی
مشہور رئیلٹی شو’بگ باس ‘ کے پیچھے چھپی آواز سامنے آگئی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور رئیلٹی شو’ بگ باس‘ کے پیچھے چھپی آواز سامنے آگئی ہے اور آٹھ کامیاب شومکمل ہونے کے بعد نویں شوسے قبل اس آواز کی حامل شخصیت کا نام سامنے آگیاہے اور وہ ’اتل کپور‘ ہیںجوبگ باس بن کر احکامات دیتے ہیں ۔

ایک بھارتی اخبار کے اتل کپور پہلے شو سے ہی بگ باس کا حصہ ہیں ، ایسی آواز شامل کرناچاہتے تھے جس میں پختگی ، اطمینان اور حکمرانی کا عنصرشامل ہو۔اتل کپور یعنی بگ باس وہ شخصیت ہیں جو مدمقابل افرادکے معتمد، ماہرنفسیات، دوست ، سرپرست ہیں اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ شرکاءکی ہر حرکت پر نظر رکھنے کیلئے اتل ایک کمرے میں ہی قید ہوکر رہتے ہیں ، وہ رات گئے بھی اعلانات کردیتے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ اطلاعات درست ہوں ۔ اس ضمن میں بھارتی اخبار نے پرانے شوز میں شرکت کرنیوالے ستاروں کیساتھ اتل کی کچھ تصاویر بھی شیئرکی ہیں ۔

مزید : تفریح