”دکھی خواتین کیلئے آنسو پوچھنے والے مرد کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت“

”دکھی خواتین کیلئے آنسو پوچھنے والے مرد کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت“
”دکھی خواتین کیلئے آنسو پوچھنے والے مرد کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانیوں کے انداز و اطوار دنیا سے نرالے ہیں، اور ان کے مسائل بھی منفرد طرز کے ہی ہیں۔ ایک ایسا ہی مسئلہ پیشہ ور خواتین پر کام کا دباﺅ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ذہنی دباﺅ ہے جس کا دلچسپ حل بھی ایک ایسی سروس کی صورت میں سامنے آگیا ہے کہ جس کا کسی اور ملک میں تصور نہیں پایا جاتا۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
’جاپان ٹرینڈ‘ کے مطابق جاپان میں ایک پرائیویٹ کمپنی نے Ikemeso Danshi سروس متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے خواتین کو ایسے ہینڈسم مردوں کی پیشکش کی جاتی ہے جو نہ صرف انہیں رلانے کا انتظام کرتے ہیں بلکہ ان کے آنسو بھی پونچھتے ہیں، تاکہ اس طریقے سے ان کا دل ہلکا ہوجائے اور ذہن تازہ دم ہوجائے۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر 6 نوجوانوں کی پیشکش کی ہے، جن کا انتخاب کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا جاسکتا ہے۔

”سعودی عرب پر حملہ کرنے کیلئے 10 لاکھ کا لشکر تیار“ انتہائی تشویشناک دعویٰ سامنے آ گیا
آرڈر دینے والی خاتون کے پاس مطلوبہ مرد کو بھیج دیا جاتا ہے جو خاتون کے ساتھ ایک خاص فلم دیکھتا ہے جس کے دوران جذباتی مناظر دیکھ کر خاتون کے آنسو بہہ نکلتے ہیں، جنہیں یہ نوجوان محبت اور شفقت کے ساتھ صاف کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دکھی خاتون کا دل ہلکا ہوجاتا ہے اور وہ خود کو مطمئن اور خوش محسوس کرتی ہے۔ اس سروس کی فیس 7600 یوان (تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے) وصول کی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -