حکومت کا پاکستانی طالبان کےخلاف کارروائی کےلئے اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستانی طالبان کےخلاف کارروائی کےلئے اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان ...
حکومت کا پاکستانی طالبان کےخلاف کارروائی کےلئے اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

  

کابل اسلام آباد (اے این این) حکومت نے بڈھ بیرایئر بیس حملے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کیلئے افغان حکومت پر دباﺅ بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطحی وفد افغانستان بھیجے گا ۔ایک سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق حکومت بہت جلد کابل حکومت کو ایئر بیس حملے کے ٹھوس شواہد فراہم کرے گی۔

عہدیدار کے مطابق پاکستان افغانستان تک یہ پیغام پہنچائے گا کہ اب ان کی سرزمین سے اس طرح کے دہشتگردانہ حملوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کے بڈھ بیر ایئر بیس حملے میں کیپٹن سمیت 30نمازی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ دہشتگرد افغانستان سے آئے اور وہ وہیں سے کنٹرول ہورہے تھے۔

مزید : قومی