گوگل نجومی بن گیا، ایسے جوابات کہ جان کر آپ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے

گوگل نجومی بن گیا، ایسے جوابات کہ جان کر آپ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے
گوگل نجومی بن گیا، ایسے جوابات کہ جان کر آپ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) شام، افغانستان اور افریقہ کے جنگ سے متاثرہ ممالک سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر پناہ کیلئے یورپ کا رخ کررہے ہیں اور اکثر یورپی ممالک میں بے حسی عروج پر ہے اور ان مظلوموں کی آواز سننے والا بھی کوئی نہیں۔ ایسی صورت حال میں انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے ایک اچھوتا طریقہ اپناتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی طرف متوجہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

ویب سائٹ betagoogle.com لوگوں کو ان کے مستقبل کا حال بتانے کا بہلاوا دیتی ہے اور جب کوئی صارف اپنے مستقبل کا حال اس ویب سائٹ سے معلوم کرنا چاہتا ہے تو اسے جواب دیا جاتا ہے ”ہم آپ کو آپ کے مستقبل کا حال تو نہیں بتاسکتے لیکن 6 کروڑ پناہ گزین پوچھتے ہیں کہ ان کا مستقبل کیا ہے۔ ایک لمحے کیلئے ان کے مستقبل کے بارے میں میں سوچیں۔“ ویب سائٹ پر پناہ گزینوں کی تعداد ظاہر کرنے والا ایک کاﺅنٹر بھی دکھایا گیا ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دکھاتا ہے۔

2003ءمیں امریکی فوجوں کے بغداد میں داخلے سے ایک دن قبل صدام حسین نے کیا حیران کن اقدام کیا؟ ناقابل یقین تفصیلات

ویب سائٹ صارفین سے گزارش کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کمشنر برائے پناہ گزیناں کو عطیہ ضرور کریں، جتنا بھی ممکن ہو سکے، تاکہ ان مظلوموں کی مدد ہوسکے۔ یہ ویب سائٹ صارفین کو متعدد فلاحی اداروں کی ویب سائٹوں سے بھی کنیکٹ کرتی ہے، جو کہ پناہ گزینوں کی مدد کیلئے کام کررہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس