پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالرز کی آٹھویں قسط 28 ستمبر کو ملے گی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالرز کی آٹھویں قسط 28 ستمبر کو ملے گی
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالرز کی آٹھویں قسط 28 ستمبر کو ملے گی

  

اسلام آباد(اے این این)آئی ایم ایف کی جانب سے 28 ستمبر کو پاکستان کی آٹھویں قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کا کہنا ہے مستقبل قریب میں مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ آئی ایم ایف کےحکام کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس 28 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی آٹھویں قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 سال کے دوران میں ساڑھے 6 ارب ڈالر دیئے جانے تھے جس میں سے 4 ارب ڈالر سے زائد کی رقم دی جا چکی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں معاشی استحکام اور مہنگائی میں کمی آئی ہے جوشرح سود میں کمی کا باعث بنی ۔ جبکہ مستقبل قریب میں بین الاقوامی مارکیٹ میں کمپوڈیٹی پرائسس مستحکم ہونے کے باعث مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔

دوسری جانب روپے کی قدر مستحکم رہنے کے باعث ملکی برآمدات متاثر ہوئیں ۔ جبکہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برآمدات کےلئے خوش آئند ہے۔

مزید : بزنس