پی ایس اے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے شروع ہو گا

پی ایس اے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایس اے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں 4 غیر ملکی ٹیموں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 اکتوبر جبکہ مین راؤنڈ 3 سے 6 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں امریکا ‘ مصر ‘ نیوزی لینڈ اور آسٹریا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی