رگبی ورلڈ کپ 2015 میںآج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

رگبی ورلڈ کپ 2015 میںآج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) رگبی ورلڈ کپ 2015 میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز انگلینڈ میں ہوگیا ہے، ایونٹ میں آج پہلا میچ پول بی کی ٹیموں ساموا اور امریکا کے مابین برائٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں پول اے کی ٹیمیں ویلز اور یوروگوئے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرا میچ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا میگا ایونٹ میں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔