قومی کرکٹ ٹیم جنوری 2016ء میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

قومی کرکٹ ٹیم جنوری 2016ء میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

لاہور (اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم تین ٹوئنٹی 20 اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے اگلے برس جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ۔ اس سیریز کے میچز آکلینڈ، نیپئر ،ویلنگٹن اور ہملٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے مرحلے میں تین ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی 20میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹوئنٹی20 میچ22 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزرہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی