روسی کوہ پیما نے وزن اٹھا کر ماؤنٹ البرز سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

روسی کوہ پیما نے وزن اٹھا کر ماؤنٹ البرز سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ماسکو(نیٹ نیوز) روس کے ویٹ لفٹر آندرے روڈیشیف نے 75 کلو گرام وزنی باربیل کو اپنے کندھے پر اٹھا کر 5642 میٹر بلند ماؤنٹ البرز سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ روڈیشیف دنیا کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے، انہوں نے ٹریکنگ اور وزن اٹھانے کے دونوں چیلنج ایک ساتھ قبول کیے اور یورپ کی دشوار گزار چوٹی کے سرے پر پہنچے اور جسمانی مشقت کا نیا معیار قائم کیا، اس کے لیے انہوں نے نہ صرف اپنا 20 کلو وزن کم کیا بلکہ دن میں 2 مرتبہ 10 کلو وزن اٹھا کر ڈیڑھ گھٹنے تک دوڑنے کی مشق کی۔ اگرچہ اس پہاڑ پر چڑھنے والے کوہ پیما اپنی پیٹھ پر 25 سے 30 کلو وزن لے جاتے ہیں جو چوٹی تک پہنچ کر بہت کم ہو جاتا ہے لیکن روڈیشیف کی اس کاوش کو ایک حیرت انگیز کارنامہ کہا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی