قومی جوڈو ٹیم ایشین کیڈٹ اور ایشین جونےئر چمپئن شپ میں شرکت کریگی

قومی جوڈو ٹیم ایشین کیڈٹ اور ایشین جونےئر چمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد(این این آئی)قومی جوڈو ٹیم بنکاک میں ہونے والی 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر جوڈو چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان کے مطابق 9 ویں ایشین کیڈٹ اور 16ویں ایشین جونےئر چمپئن شپ 8 سے12 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کیڈٹ میں 2 جبکہ ا یشین جونےئر جوڈو چمپئن شپ میں4 کھلاڑی شرکت کرینگے تاہم حتمی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے جس میں سینئر اور جونےئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں ایرانی کوچ سجاد کاظمی تربیت دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی