دوستانہ میچ ، اپالو سپورٹس نے ماؤ جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

دوستانہ میچ ، اپالو سپورٹس نے ماؤ جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (اے این این )ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے ماؤ جمخانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ماؤ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 32 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ سکندر نے 39 اور عمر بٹ نے 20 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے عرفان بٹ نے 3/28 ، محمد حسن 3/39 اور محمد قاسم نے 3/35 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 31.5 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ سلمان علی نے 26، حسنین قریشی 21 ، اویس طارق 30 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد ارشاد نے 25 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ماؤ جمخانہ کی طرف سے محمد زاہد 2/16 اور رانا قیصر نے 2/28 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی