رگبی ورلڈ کپ،افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے فجی کو شکست دیدی

رگبی ورلڈ کپ،افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے فجی کو شکست دیدی

لندن ( نیٹ نیوز) رگبی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے فجی کو 35-11 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں رگبی ورلڈ کپ 2015 کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوگیا ہے۔ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے فجی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 35-11 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے براؤن، ونپولا، فورڈ اور فاریل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کے کوچ سٹورٹ لینکاسٹر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز خوش آئند ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ میچز میں بھی ٹیم سے ایسی ہی پرفارمنس کی توقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی