نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا مختصر دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ کیوی ٹیم 23 اکتوبر کو پرائم منسٹر الیون کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 21 سے 22 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی