ٹائیگر ووڈز فٹنس مسائل کی وجہ سے طویل عرصہ کھیل سے دور رہینگے

ٹائیگر ووڈز فٹنس مسائل کی وجہ سے طویل عرصہ کھیل سے دور رہینگے

نیویارک ( نیٹ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک گالفر ٹائیگر ووڈز فٹنس مسائل کی وجہ سے اس سال بھی کھیل کے میدانوں سے دور ہی رہیں گے، اٹھارہ ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں کمر کی تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کرانا پڑی۔ 39 سالہ ووڈز 14 میجر ایونٹس اپنے نام کر چکے ہیں اور آئندہ سال کھیل میں واپسی کیلئے پرامید ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے مایوس ضرور ہیں مگر نا امید نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد اپنے مداحوں کو کھیل کے میدان میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے انجری کی وجہ سے رواں سال چار بڑے ایونٹس میں سے صرف ایک میں حصہ لیا اور ان کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 283 واں نمبر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی