اچھے وقت کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ٗ فیصلے پر خوش ہوں ٗ کلارک

اچھے وقت کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ٗ فیصلے پر خوش ہوں ٗ کلارک

سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانیوالی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نہیں دیکھ سکیں گے ۔ مائیکل کلارک یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لئے 28 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچے گی ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ سے وقفے کے دوران ودیگر چیزوں میں مصروف رکھیں گے۔

اور اپنے آپ کو کرکٹ سے دور رکھیں گے جس کی وجہ وہ اس ٹیسٹ سیریز کو نہیں دیکھ پائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اچھے وقت میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے جس پر وہ خوش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے جو بھی وقت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزارا وہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی