برازیل میں کاروباری اداروں کے سیاسی جماعتوں کو عطیات فراہم کرنے پر پابندی عائد
برازیلیہ (اے پی پی) برازیل میں کاروباری ادارے آئندہ سیاسی شخصیات اور جماعتوں کو عطیات نہیں دے سکیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی عدالت عظمٰی نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص ذاتی طور پر انتخابات میں رقم عطیہ تو کر سکتا ہے لیکن کسی کمپنی کی جانب سے اس طرح رقم فراہم کرنے پر پابندی ہو گی۔ جج لوئس فکس کے مطابق اس طرح کا مالی تعاون سیاسی اور جمہوری نظام پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ یاد رہے کہ برازیل کو بدعنوانی کے سب سے بڑے سیکنڈل کا سامنا ہے، جس کا تعلق پیٹروبراز آئل کمپنی سے ہے۔
جبکہ برازیل میں 2014ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 80 فیصد رقوم مختلف کاروباری اداروں نے فراہم کی تھیں۔