امریکی فیڈرل ریزروکا قرضوں پر شرح سود کی کم ترین سطح برقرار رکھنیکا فیصلہ

امریکی فیڈرل ریزروکا قرضوں پر شرح سود کی کم ترین سطح برقرار رکھنیکا فیصلہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فیڈرل ریزرو نے قرضوں پر شرح سود کی کم ترین سطح کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈرل ریزرو نے قرضوں پر شرح سود کی کم ترین سطح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ روز اپنے پالیسی اجلاس کے دوران کیا جس سے کمزور عالمی معیشت کے بارے میں تشویش کی غمازی ہوتی ہے تاہم متعدد اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وفاقی محکمہ خزانہ اِس سال کے اواخر میں شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی محکمہ خزانہ نے مالی بحران کے دورانمعاشی افزائش کی راہ ہموار کرنے کے لیے شرح سود کو صفر اور ایک فی صد کی چوتھائی کی ریکارڈ سطح پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سود کی شرح میں اضافے کے اقدام سے شرح افزائش میں کمی واقع ہوگی اور اس سے افراط زر میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے معیشت کو دھچکہ پہنچے گا۔

مزید : کامرس