بحیرہ کیسپیئن میں فوجی مشقوں کے دوران قزاخستان کے چار فوجی ڈوب کر ہلاک

بحیرہ کیسپیئن میں فوجی مشقوں کے دوران قزاخستان کے چار فوجی ڈوب کر ہلاک

ماسکو (اے پی پی) وسطی ایشیائی ریاست قزاخستان کے چار فوجی بحیرہ کیسپیئن میں فوجی مشقوں کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ملک کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ کیسپیئن کے ساحل پر ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران چار فوجی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔ بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر