حرام گوشت پر ناجائز منافع خور مافیا کو پکڑنے پرایکشن خوش آئند ہے ‘ رانا عبد الستار

حرام گوشت پر ناجائز منافع خور مافیا کو پکڑنے پرایکشن خوش آئند ہے ‘ رانا عبد ...

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان برائلر فارمرز ویلفیئر فاؤنڈیشن اور راجپوت سپریم کونسل آف پاکستان(پنجاب) کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے حرام گوشت انسانیت کو مہیا کرنے والے ناجائز منافع خور مافیا کو پکڑنے پر گورنمنٹ کا ایکشن خوش آئند ہے ایسے دھندے میں ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوسرے لوگوں کو نصیحت ملے انہوں نے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق پولٹری فیڈ کے حوالے سے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پولٹری انڈسٹری کے فیڈ ایکٹ میں یہ موجود ہے کہ فیڈ میں کوئی ایسی اشیا استعمال نہ کی جائیں جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہوں مگر نسیم صادق صاحب فیڈ ایکٹ کو لاگو کرنے میں ناکام ہیں ا ور فیڈ فیکٹریوں کے ناجائر منافع خور مافیا فیڈ میں لگاتار مردار مرغیوں اور جانوروں سے تیار کردہ پولٹری میل شامل کر رہا ہے جو کہ انسانیت کے لیے مضر صحت ہے اور نہ ہی پولٹری میل تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کوئی کاروائی کی ہے ۔ پاکستان برائلر فارمرز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے عرصہ تقریباََ 3سال سے بذریعہ اخبار اورلیٹر سیکرٹری لائیو سٹاک کو لکھا ہے کہ فیڈ میں پولٹری میل استعمال نہ کیا جائے اور انسانیت کو معیاری اور سستا گوشت مہیا کرنے کے لیے ناجائز منافع خور مافیا کے خلاف فیڈ ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کی جائے۔ اور سزا دی جائے مگر ایسا آج تک کچھ نہیں ہوا ۔

مزید : کامرس