با غات والی زمینوں میں ہلدی کا شت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین

با غات والی زمینوں میں ہلدی کا شت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے،ماہرین

سلانوالی (اے پی پی)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ باغات والی زمینوں میں ہلدی کا شت کر کے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق ہلدی کی کا شت کے لیے زمین میں 3سے 4مرتبہ ہل چلا کر سہاگا دیتے ہو ئے زمین کو نر م و بھر بھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر کی سہولت دستیاب ہو تو ایک دفعہ روٹاو یٹر چلا کر بیج کا اگاؤ کئی گنابہتر بنایا جاسکتا ہے۔ زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ بعض کا شت کا رفصلات کی کا شت کے وقت بیجوں کی شرح کو مدنظر نہیں رکھتے جس کے باعث فصلات کی پیداوار میں کمی واقعہ ہوتی ہے لحاظ کا شت کا ر ماہرین زراعت کی مشاورت سے فی مرلہ یہ فی ایکڑ کے حساب سے بیجوں کی مقررہ مقدار ڈالنے کا عمل بھی یقینی بنائیں تاکہ ان کو زیادہ فصل حاصل ہوسکے ۔

مزید : کامرس