مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام جبل مکبر کے مقام پر فائرنگ اور پٹرول بم حملوں کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جبل مکبر کے مقام پر اسرائیلی ملٹری پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے صفاء کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد صہیونی فوجیوں نے جبل مکبر اور اس کے مضافات کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔

مزید :

عالمی منظر -