جرمنی نے پناہ گزینوں کے لیے ٹرین سروس بحال کر دی
برلن (اے پی پی) جرمنی نے پناہ گزینوں کے لئے ٹرین سروس دوبارہ سے بحال کر دی ہے۔ جرمن ذرائع ابلا غ نے صوبے باویریا کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ افراتفری کی صورتحال سے بچنے کے لئے خصوصی ٹرینیں آسٹریا کی سرحد سے پناہ گزینوں کو مختلف جرمن شہروں میں لے کر جا رہی ہیں۔ جرمن پولیس کے مطابق صرف روزن ہائم میں ایک دن میں 2300 غیر قانونی افراد کا اندراج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جرمن سرحد کے قریب آسٹریا کے شہر زالسبْرگ میں بڑی تعداد میں پناہ گزین موجود ہیں۔