چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک سچے دوست کی طرح ساتھ دیا ہے:بلال یاسین

چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک سچے دوست کی طرح ساتھ دیا ہے:بلال یاسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)عوامی جمہوری چین کے پاکستان میں قونصلیٹ جنرل مسٹر مے پاؤ کی قیادت میں آج 14 رکنی وفد نے پنجاب ڈس آسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے آفس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان میں چائینہ ایسوسی ایشنز انٹر پرائزز کے عہدیداران شامل تھے ۔ ملاقات کا مقصد سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی مالی امداد تھا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے وفد کو حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اقدامات بارے بریف کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے بعد متاثرین کو مالی امداد بہم پہنچائی جا چکی ہے ۔ وفد کو بحالی بارے اقدامات پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ کمشنر ریلیف ندیم اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک سچے دوست کی طرح ساتھ دیا ہے۔ چین کے پاکستان میں مقیم قونصلیٹ جنرل مے پاؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین اور پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
آخر پر عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل مے پاؤ نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو سیلاب متاثرین کی مالی امداد کا چیک دیا ۔صوبائی وزیر نے قونصلیٹ جنرل کو سوینئر دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور وفد میں بھی شکریہ کے سر ٹیفکیٹ دئیے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی اور پہاڑوں سے بلند ہے پاکستان اور چین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے چین کے و فد کا وزیر اعلی کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیتا ہے ۔

مزید :

کامرس -