ایران کے راکٹ پروگرام سے یورپ کی سلامتی خطرے میں نہیں، روس

ایران کے راکٹ پروگرام سے یورپ کی سلامتی خطرے میں نہیں، روس

ماسکو (اے پی پی) روس کے حکام نے کہا ہے کہ ایران کے راکٹ پروگرام سے یورپ کی سلامتی خطرے میں نہیں ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ کے شعبہ برائے ترک اسلحہ کے انچارج میخائیل اولیانوو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی میزائلوں کا زیادہ سے زیادہ دائرہ عمل 2 ہزار کلومیٹر ہے اور ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران اپنے میزائلوں کا دائرہ عمل بڑھانے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہوتا تو غیر ملکی امداد حاصل کئے بغیر اسے عملی جامہ پہنایا جانا ناممکن ہے جبکہ اقوام متحدہ کے فیصلے کے مطابق ایران کو راکٹ ٹکنالوجیز کی حوالگی ممنوع ہے۔ میخائیل اولیانوو نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر عائد زیاد تر پابندیاں منسوخ کر دی جائیں گی لیکن اس کے باوجود سمجھوتے کی رو سے راکٹ ٹکنالوجیز سے متعلق پابندیوں پر عمل درآمد جاری رہے گا اوراگلے8 سال کے دوران ایران کو راکٹ ٹیکناجیز سے وابستہ ساز و سامان کی فراہمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت سے ہی ممکن ہوگی۔

مزید : عالمی منظر