وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں

وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں
وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں

  

لاہور( سعید چودھری )صدراور گورنر کے سوا تمام سیاستدان بشمول وزیر اعظم ، وزرائے اعلی،وزراء ، ان کے مشیر ، ارکان اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں جاری کیا گیا الیکشن کمیشن پاکستان کا ضابطہ اخلاق لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم کر دیا تھا اورجسٹس منصور علی شاہ نے اس سلسلے میں قرار دیا تھا کہ گورنر اور صدر کے سواتمام آئینی عہدیدار جو سروس آف پاکستان کے زمرہ میں نہیں آتے وہ انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ اس فیصلے کو الیکشن کمیشن پاکستان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی اس سلسلے میں دائر درخواست مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر رکھی ہے تاہم ابھی تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کیا ۔ سپریم کورٹ کے اس بینچ نے لاہو رہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست پر تاحال صرف نوٹس جاری کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے بھی اس حوالے سے اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ مشاورت کی ، جنہوں نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ ابھی تک سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان کا ضابطہ اخلاق بحال نہیں کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں