نئی فلم’’ پیار کا پنچھ نامہ ٹو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی نئی فلم’’ پیار کا پنچھ نامہ ٹو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پیار کا پنچھ نامہ ٹو‘‘ کا دوسرا گانا’’پارو‘‘فلم کی کاسٹ پر فلمایا گیا۔ جسے دیوی نیگی اور شپرا گوپال نے گایا ہے اور گانے کی موسیقی ہتیش سونک نے کمپوز کی ہے۔ فلم کی ہدایات لواجن نے دی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں کارتک اریان، سنی سنگھ، اوم کار کپور، سونالی سیگل اور اشیتا شرما شامل ہیں۔ مذکورہ فلم16اکتوبر کو ریلیزکی جائے گی۔