ہالی ووڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ’دی واک ‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ’دی واک ‘ کا نیا ٹریلر جاری

نیو یارک ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کی ایڈونچر ڈرامہ فلم ’دی واک‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ، فلم 9 اکتوبر کو سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔خطرات سے بھرپور فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو فلپ پیٹٹ کی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے جس نے 1974ء میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹون ٹاورز کے درمیان سینکڑوں میٹر فاصلہ رسی پر چل کر طے کیا۔ہدایتکار رابرٹ زیمیکس نے فلم میں خطرناک مناظر بڑی خوبصورتی سے فلمائے ہیں۔ اداکار جوزف گورڈن لیوٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بین کنگسلے، جیمز بوجے اور بن شوارٹز شامل ہیں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم بہت محنت سے تیارکی ہے اور جس طرح اس کے ٹریلر کو بہت پذیرائی ملی ہے اسی طر ح فلم کو بھی شائقین بہت پسند کریں گے۔

مزید : کلچر