وین ڈیزل کی ہارر ڈرامہ فلم ’دی لاسٹ وچ ہنٹر‘ کانیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

وین ڈیزل کی ہارر ڈرامہ فلم ’دی لاسٹ وچ ہنٹر‘ کانیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نیو یارک ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار وین ڈیزل کی ہارر ڈرامہ فلم ’دی لاسٹ وچ ہنٹر‘ کانیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ہدایتکار بریک ایزنرکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز اور بہادر شخص کے گرد گھوم رہی ہے جس کوخطرناک چڑیلوں اور انسان دشمن غیر مرئی قوتوں کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تاہم اس دوران ایک انسان دوست چڑیل کے بغیر دشمن قوتوں کا صفایا ممکن نہیں ہوتا۔ایڈم گولڈ وارم، ٹام روسن برگ اورایرک رِیڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سپر نیچرل ایکشن ہارر فلم میں وین ڈیزل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔

مزید : کلچر