فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے،انیقہ علی

فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے،انیقہ علی
فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے،انیقہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ،ماڈل و گلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں وہ کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے۔ فلم کی اداکارائیں اب ٹی وی کا رخ کر چکی ہیں ۔ انیقہ علی نے کہا کہ اب تمام فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بھارت جا کر گلیمرس کام کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں بہت وا ویلا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں موجود اداکارائیں گلیمر کے نام پر جو کچھ کررہی ہیں وہ نا قابل بیان ہے ۔

مزید : کلچر