انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں، راگنی شیٹھی

انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں، راگنی شیٹھی

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ راگنی شیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے میں محنت سے بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں اداکارہ نے کہاکہ اس وقت میں جن فلموں میں کام کررہی ہوں ان میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں اور ان سے بہت زیادہ امیدیں بھی وابستہ ہیں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں منفرد کام کے ذریعہ شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں اور جب بھی مجھے کامیابی ملتی ہے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

مزید : کلچر