پاکستانی فلم فیسٹول ، پہلے روزرشین سب ٹائٹلز کے ساتھ ’’بن روئے‘‘دکھائی گئی

پاکستانی فلم فیسٹول ، پہلے روزرشین سب ٹائٹلز کے ساتھ ’’بن روئے‘‘دکھائی ...
 پاکستانی فلم فیسٹول ، پہلے روزرشین سب ٹائٹلز کے ساتھ ’’بن روئے‘‘دکھائی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)12ممالک میں دھوم مچانے والی بلاک بسٹر ’’بن روئے‘‘منسک میں ہونے والی پاکستانی فلم فیسٹیول کے پہلے روز رشین سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کی گئی ۔اس فلم فیسٹول کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز کے ہاتھوں ہوا۔’’بن روئے‘‘پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے جو ایسٹرن یورپ کے ملک بیلارس میں دکھائی گئی ہے۔اس فلم کو دیکھنے کے لئے بیلارس کے کلچرل منسٹر بورس بھی سنیما میں موجود تھے۔اس موقع پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کلچر سمیت دیگر بہت سارے شعبوں میں اشتراک کے مواقع موجود ہیں اگردونوں ممالک کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گے تو اس سے دونوں کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔دونوں ملکوں کے فلم میکرز کو قریب لانے کے لئے پاکستانی فلم فیسٹول بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا کلچرل ایکسچینج سے غلط فہمیوں کو بھی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : کلچر