الائیڈ گرائمر سکول‘ شالیمار ہاؤسنگ سکیم کے طلبااور اساتذہ کا دورہء ایوان کارکنان

الائیڈ گرائمر سکول‘ شالیمار ہاؤسنگ سکیم کے طلبااور اساتذہ کا دورہء ایوان ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) الائیڈ گرائمر سکول‘ شالیمار ہاؤسنگ سکیم‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے لاہور کالج آف کامرس فار بوائز‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘راوی کالج برائے خواتین‘ جی ٹی روڈ‘لاہور‘فالکن کیمبرج ہائیر سیکنڈری سکول‘ نشاط کالونی‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ ہنجروال‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ملتان روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بیگم کوٹ‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ چٹھہ کالونی‘شاہدرہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد725تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4