جامعہ قادریہ نصیر العلوم شاہدر ہ میں شعبہ خواتین کی سالانہ تقریب دستارِ فضیلت

جامعہ قادریہ نصیر العلوم شاہدر ہ میں شعبہ خواتین کی سالانہ تقریب دستارِ ...

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) جامعہ قادریہ نصیر العلوم کامران پارک شاہدر ہ میں شعبہ خواتین کی سالانہ تقریب دستارِ فضیلت برائے طالبات تقریب ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کی ۔ اس موقع پر حافظہ عالمہ باجی عاصمہ آف گلشن راوی، باجی رفعت حافظہ عالمہ باجی سمیرا ، رابعہ ناز ، محترمہ حاجن بشیراں ، مس ریاض پرنسپل ، شمائلہ بیگم اور حافظہ عالمہ سمیرا نثار نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا ہمیں قرآن پاک کی تعلیم سے سکون ملتا ہے ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے اس موقع پر صاحبزادہ پیر نصیراحمد قادری اور حافظہ عالمہ باجی عاصمہ نے پندرہ طالبات کو فارغ التحصیل ہونے پر ان کی چادر پوشی اور انہیں اسناد دی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4