سیاستدانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے اختیارات کو استعمال کیا،ضیاء الحق نقشبندی

سیاستدانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے اختیارات کو استعمال کیا،ضیاء الحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ملکی استحکام کے لیے ریاستی اداروں کا ساتھ دینا اسلامی فریضہ ہے شہداء پشاور پوری قوم کے محسن ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر دیا ،پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں للکار رہا ہییہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے شہداء پشاور کے لیے قرآن خوانی اورایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفت میں لایا جائے ۔

\
جب تک جان میں جان ہے دہشت گردوں کے خلاف بات کرتے رہیں گے مالی مفادات کو سامنے رکھ کر مذہب کا استعمال کرنے والوں کا لگام دی جائے ۔عوام کی ذاتی دلچسپی دہشت گردی کی جنگ میں انتہائی ضروری ہے ۔