عربی کے استاد ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کا دورۂ دیال سنگھ کالج

عربی کے استاد ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کا دورۂ دیال سنگھ کالج

لاہور(ادبی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہورکے سابق پرنسپل موجودہ پروفیسر آف ایمریٹس، چیئرمین علی ہجویری چیئر اور عربی زبان و ادب کے استاد اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے گزشتہ روز گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر شعبہ اردو کے استاد اور ممتاز شاعر پروفیسر ناصر بشیر سے ملے اور انہیں اپنی دو نئی کتابیں ’’برفانی آگ‘‘ اور ’’علامہ اقبال کے مرثیہ صقلیہ کا ایک مطالعہ‘‘ عنایت کیں۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب اور شعبہ اردو کے صدر سہیل ممتاز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر بشیر کی شاعر عصرِ حاضر کے شاعروں میں ممتاز و منفرد ہے ان کی شاعری میں زندگی کے سارے رنگ نظر آتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4