دہشتگردوں کی باقیات کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،قاضی نیاز نقوی

دہشتگردوں کی باقیات کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،قاضی نیاز نقوی

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے بڈھ بیرائربیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی با قیات کے حملے بہادر قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ بڈھ بیر میں فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے افغانستان حکومت پر دہشت گردوں کی پاکستان آمد کو روکنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے

۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمے سے پریشان ان ملعونوں کی باقیات اپنے سیاہ نامہ اعمال میں اضافہ کررہی ہیں۔

لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4