موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کا بیڑا غرق کر دیا،سعدیہ سہیل

موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کا بیڑا غرق کر دیا،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تعلیم دوست ہونے کی دعوے دار حکومت نے شعبے تعلیم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے دانش سکول جیسے ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے والی پنجاب حکومت بتائے ان نام نہاد منصوبوں کی وجہ سے تعلیم کی سہولتوں میں کتنا اضافہ ہوا مسلم لیگ (ن )کی حکومت ایک خاص منصوبے کے تحت ملک کا تعلیمی نظام تباہ کرنے کے درپے ہے آئے روز نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ حکمرانوں کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے نجی تعلیمی اداروں نے داخلہ سے ٹیوشن فیس تک سب میں اضافہ کر دیا جس سے براہ راست والدین پر اقتصادی بوجھ بڑھ گیا ہے اور تعلیم جو پہلے ہی مہنگی تھی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کی توجہ صرف پیسہ کمانے پر ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں کمی اور آبادی کے تناسب کی وجہ سے طلباء و طالبات کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ بوجھ سرکاری شعبہ اٹھانے سے قاصر ہے

اس لئے شہریوں کو مجبوراً ان نجی اداروں سے رجوع کرنا پڑتا ہے جن میں فیسیں پہلے ہی زیادہ تھیں کہ اب مزید اضافے نے والدین کے لئے مزید پریشانی پیدا کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4