دہشتگردوں کو انکے ہمدردوں سمیت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،مجاہد عبدالرسول

دہشتگردوں کو انکے ہمدردوں سمیت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) داتا دربار میں پشاور فضائیہ کیمپ کی مسجد میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی اس موقع پر مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری، مفتی محمد حسیب عطاری ودیگر نے کہا کہ دہشتگردوں انکے ہمدردوں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا پا کستان پردشمن قوتوں نے عرصہ15سالوں سے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے ۔ دہشتگردوں نے نمازیوں پر گولیاں بر سا کر ثابت کر دیا کہ نام نہاد طالبان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں انسانیت کے دشمن انسان نماء بھیڑے کسی معافی کے قابل نہیں ہیں دہشتگرد دنیا یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ پا کستان غیر مستحکم اور کمزور ہے مگر یہ ان کی بھول ہے کہ وہ پا کستان کو ناکام ریا ست ثابت کر دیں گے۔ قوم پر لازم ہو چکا ہے کہ وہ اپنے قومی دشمن کو پہچانیں جو لوگ فوج کے خلا ف محاذ آرائی کھولنا چاہتے ہیں


وہ پا ک سر زمین کے دشمن ہیں پاک افواج کے مراکز پر حملہ کرنے والے بزدل ہیں جنہوں نے نہتے نمازیوں کو شہید کیا ۔