کالعدم تنظیمیں دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہی ہیں،اشرف جلالی

کالعدم تنظیمیں دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہی ہیں،اشرف جلالی

لاہور(پ ر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی نے سانحہ پشاور ائیر بیس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلافپاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔ تمام محب وطن قوتوں کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے مثبت رول ادا کرتے رہیں گے ، ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کو ذہنی طو رپر مفلوج کردیا ہے، نقل مکانی کی آڑ میں دہشتگرددوسرے شہروں کا رخ کررہے ہیں، کالعدم تنظیمیں دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہی ہیں ، نقل مکانی کی آڑ میں دوسرے شہر جانے والے دہشتگردوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

،کالعدم تنظیموں کے خلافکریک ڈاؤن کیا جائے اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ آپریشن ضرب عضب کے باوجود ملک میں دہشت گردی کے واقعات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4